25 اکتوبر 2016 - 11:27
بغداد؛ مختلف علاقوں میں بم دھماکے، آٹھ افراد جانبحق

عراق کے دارالحکومت بغداد کے مختلف علاقوں میں دہشت گردانہ بم دھماکوں میں کم از کم آٹھ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے دارالحکومت بغداد کے مختلف علاقوں میں دہشت گردانہ بم دھماکوں میں کم از کم آٹھ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

عراقی وزارت دفاع کے ایک افسر کی گاڑی ابوغریب علاقے سے گزر رہی تھی کہ اچانک اس میں دھماکہ ہو گیا ہے جس میں عراقی افسر اور ان کا ڈرائیور جاں بحق ہو گئے۔

بغداد کے جنوب مشرقی علاقے زعفرانیہ میں ایک شاپنگ مال کے قریب بم کا ایک دھماکہ ہوا جس میں دو افراد جاں بحق اور گیارہ زخمی ہو گئے۔ السیدیہ کے علاقے میں ہونے والے بم دھماکے میں بھی ایک شخص جاں بحق اور چھ افراد زخمی ہو گئے جبکہ بغداد کے شمالی علاقے اعظمیہ میں بھی کار بم کے ایک دھماکے میں ایک عام شہری جاں بحق ہو گیا۔

ابھی تک کسی گروہ نے ان بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ داعش نے مختلف علاقوں میں عراقی فورسز کے ہاتھوں پے در پے شکستیں کھانے کے بعد اب رہائشی علاقوں میں عام شہریوں پر اپنے حملے تیز کر دیے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲